موٹر وے زیادتی کیس؛ پولیس کو عابد ملہی کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت مل گئی

 لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش نہ کیا جا سکا اور عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دے دی ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو موٹر وے واقعے کے مقدمات پر سماعت ہوئی لیکن مرکزی ملزم عابد ملہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی۔ آج 27 اکتوبر کو شاخت پریڈ ہونی ہے۔ اس لئے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی اور ملزم عابد ملہی کو 2 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب موٹر وے زیادتی کیس کا دوسرا ملزم شفقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے جسمانی ریمانڈ کی معیاد کل ختم ہوگی، اسے بدھ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

The post موٹر وے زیادتی کیس؛ پولیس کو عابد ملہی کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oxUkxR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...