تین ارب کی سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر 7 ملزمان کو 10 سال قید

 کراچی: احتساب عدالت نے ملیر کی 1729 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں 7 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ملیر کی 1729 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 7 ملزمان کو سزا سناتے ہوئے دس دس سال قید کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ملزمان میں محمد سالک، عبد العزیز، شاہد رضا شاہ، واحد بخش، زمان، لال محمد اور فضل حسین شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان پر ضلع ملیر 1729 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے قومی خزانے کو تین ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ مرکزی ملزم آفتاب میمن اور صابر کو ریفرنس سے الگ کردیا گیا تھا۔ ملزم آفتاب میمن جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں ہے، جبکہ دوسرا ملزم صابر کوما میں ہے۔

The post تین ارب کی سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر 7 ملزمان کو 10 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ovKqwH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...