اسلام آباد: وفاقی محکموں سے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے جولائی تا ستمبروفاقی محکموں سے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے ایک سو 76 ارب 30 کروڑ روپے اگلوا کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ وصولی ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پٹرولیم اور قدرتی وسائل لاہور کے دفتر نے کی جو ایک سو 69 ارب 67کروڑ روپے ہیں، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سی اے اینڈ ای اسلام آباد نے 2 ارب 33 کروڑ روپے وصول کیے، کراچی آفس نے ایک ارب 83 کروڑ، ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد نے 61کروڑ 94 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ ایف اینڈ آئی اسلام آباد نے 58 لاکھ ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹ نے 44 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ راولپنڈی نے 8 کروڑ 85 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ ڈی اے کراچی نے 18 کروڑ 90 لاکھ، ڈی جی آڈٹ ورکس اسلام آباد نے 44کروڑ ،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس،چین پاکستان اقتصادی راہداری اسلام آباد نے 7 کروڑ 81 لاکھ ،ڈی جی آڈٹ پی اینڈ ٹی ایس لاہور نے76کروڑ 24 لاکھ ، ڈی جی آڈٹ پاور سیکٹر لاہور نے 2 کروڑ 80 لاکھ وصول کئے۔
The post وفاقی محکموں سے کرپشن کے پونے 2سوارب روپے کی ریکوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37N6XiD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box