کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سیاستدان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رواں ماہ کی ابتدا میں چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین وقاص خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ وقاص خان اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک ہیں۔

کشمالہ طارق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کشمالہ طارق کی شادی کی نہیں بلکہ سنگیت کے دوران ڈانس کرنے کی ہے۔

شادی کی مزید تقریبات ہونا ابھی باقی ہیں۔ 29 اکتوبر کو محفل میلاد، 30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ کشمالہ طا ق کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین طارق رشید سے ہوئی تھی جو سی پی اے (کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن) کے ممبر ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔

The post کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kwifLu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...