کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی خاتم النبینؐ کے جشن ولادت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جب کہ شہر کی اہم عمارتوں اور گلی کوچوں کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجادیا گیا۔
جشن ولادتؐ کے لیے محفل نعت اور دیگر محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے،جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں جشن ولادت کے حوالے سے جھنڈے ،بیجز ،لائٹیں ،جھالریں ،نعلین پاک اور دیگر آرائشی اشیا کی خریداری کررہے ہیں،گزشتہ سال کی نسبت امسال عید میلاد النبیؐ میں سجاوٹ کے سامان کی قیمتوں میں 30سے 50فیصد اضافہ ہوگیا۔
پیپرمارکیٹ میں واقع ان سجاوٹی اشیا کے دکاندار فہد فیروز نے ایکسپریس کو بتایا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد عام علاقوں کی نسبت ہول سیل سے خریداری کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ یہاں قیمتوں میں عام علاقوں کی نسبت 20سے 30فیصد کمی ہے،انھوں نے بتایا کہ یہ تمام اشیا مقامی طور پر تیار کی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خریداری جھنڈوں ،بیجز اور جھالر لائٹوں کی جارہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد انھیں خرید کر
سبز جھنڈے کی قیمت 10سے لے کر 50روپے تک ہے
جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے رواں برس مختلف سائز اور رنگوں پر مشتمل خوبصورت جھنڈے فروخت کیے جارہے ہیں،سب سے زیادہ سبز جھنڈا فروخت ہورہا ہے،یہ جھنڈے مختلف سائز اور اقسام کے ہیں،سب سے چھوٹا جھنڈا 20×30اور بڑا جھنڈا 72×108کا ہے،یہ جھنڈے 60روپے سے لے کر 300روپے تک فروخت کیے جارہے ہیں،اس کے علاوہ ہاتھوں میں لہرانے والے جھنڈے کی قیمت بھی 10سے لے کر 50روپے تک ہے۔
بچوں کیلیے سبز و سفید رنگوں کے سوٹ، قیمت 200روپے سے لیکر 500روپے تک ہے
جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے لیے سبز اور سفید رنگوںکے سوٹ بھی متعارف کرائے گئے ہیں،یہ سوٹ ایک سال کے بچے سے لے کر 12سال تک کے بچوں کیلیے ہیں، ان سوٹوں کی قیمتیں 200روپے سے لے کر 500 روپے تک ہیں، ٹوپیاں ،ہیئر بینڈ ،ہینڈ بینڈ بھی فروخت کی جارہی ہیں جن کی قیمتیں 20روپے سے لے کر 300روپے تک کے درمیان ہیں۔
فینسی بیج بھی متعارف
جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے رواں برس انتہائی خوبصورت اور فینسی بیج متعارف کرائے گئے ہیں،یہ بیجز نعلین پاک اور مسجد نبویؐ کی شبیہہ کی مناسبت سے تیار کیے گئے ہیں،ان بیجز کی قیمت 20روپے سے لے کر 1200روپے تک ہے،اس کے علاوہ لائٹ والے اور سادے بیجز بھی بڑی تعداد میں فروخت کررہے ہیں۔
محافل میں نذر ونیاز، بریانی، پلاؤ، شربت، حلوہ،قورمہ روٹی، مٹھائی، کیک کی تقسیم
12 ربیع الاول کو کراچی میں شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں نذر ونیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے،یہ نیاز انفرادی واجتماعی سطح پرکی جاتی ہے،نیاز میںبریانی، پلاؤ،حلیم، شربت، حلوہ،قورمہ روٹی، مٹھائی، کیک تقسیم کیا جاتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان اپنی حیثیت کے مطابق جشن ولادت مناتا ہے۔
40برس قبل جلوس کے روٹ میں تبدیلی کی گئی،حنیف طیب
نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے کراچی میں مرکزی جلوس کا آغاز 150سال قبل کیا گیا تھا،یہ جلوس لیاری سے نکالا جاتا تھا ،جو بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا آرام باغ مسجد پر اختتام پذیر ہوتا تھاتاہم 40برس قبل اس جلوس کے روٹ میں تبدیلی کی گئی اور یہ جلوس اب میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نشتر پارک تک نکالاجاتا ہے،یہ مرکزی جلوس ہوتا ہے،اس کے علاوہ شہر بھر سے چھوٹے بڑے 200سے زائد جلوس نکالے جاتے ہیں جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں،جشن میلا النبیؐ کا مرکزی اجتماع نشتر پارک میں ہوتا ہے،رواں عید میلاد النبیؐ پر بھی جلوس 12ربیع الاول کو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ میلاد النبیؐ کے مرکزی اجتماع میں فرانس میں حضرت محمد کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
The post جشن میلا النبیﷺ، جھنڈوں، بیجز اور جھالر لائٹوں کی فروخت بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oBpMLk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box