کورونا کیسز مثبت آنے کے باعث قائداعظم یونیورسٹی سیل

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے پانچ کیسز مثبت آنے پر قائد اعظم یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کورونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کردیا گیا ہے۔  نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

نوٹیفکیسن کے مطابق ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  جب کہ دور دراز سے آئے طلبا شعبوں کے سربراہ سے اجازت لے کر ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں۔ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی سٹاف کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

The post کورونا کیسز مثبت آنے کے باعث قائداعظم یونیورسٹی سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31JeMSu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...