پشاور مدرسے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ایک طالب علم سے تفتیش

 پشاور: دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جب کہ مدرسے ہی کے ایک طالب علم کو گرفتار حراست میں لیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت دھماکے سے قبل دہشتگردوں نے مدرسے اور درس و تدریس کے لئے آنے والے طلبا کی ریکی کی، مدرسے کے طلبا کا ریکارڈ اور ان کے کوائف کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جب کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالبعلم کو بھی حراست لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ بارودی مواد سے بھرا بیگ مدرسے میں رکھنے والے مشتبہ شخص کے حوالے سے بھی عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دیر کالونی اور اس سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا ہے ، جس میں ایلیٹ فورس، ریپڈ رسپانس فورس، کے نائن یونٹ، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا، خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کئے گئے اس آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کے لئے سپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ عید میلادالنبیﷺ کے پرامن انعقاد کی خاطر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

The post پشاور مدرسے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ایک طالب علم سے تفتیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oAgCyY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...