کراچی: شہر میں آوارہ کتوں کے حملے سے بچنے کے لیے شہری شیڈ سے لٹک گیا۔
شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات نے جہاں پیدل چلنے والے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید اعصاب شکن صورتحال سے دوچار کیا ہوا ہے وہیں پر کتوں کا موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے لگنا بھی معمول بن گیا ہے۔
شہری کتوں سے بچنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر گر کر زخمی بھی ہوجاتے ہیں جبکہ پیدل چلنے والے افراد خود کو کتوں کے حملے سے بچنے کے لیے کسی اونچے مقام پر چڑھ کر جان بچاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ شیر شاہ کالونی میں پیش آیا جس میں آوارہ کتوں کے حملے سے بچنے کے لیے ایک شہری دکان پر لگے ہوئے شیڈ کے آہنی اینگل پکڑلیتا ہے اور اس دوران وہ کتوں کے کاٹنے سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے دونوں پاؤں بھی اوپر کی جانب موڑ لیتا یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و لاپروائی کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے گلیوں اور محلوں میں غول کی شکل میں گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
The post کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے سے بچنے کے لیے شہری شیڈ سے لٹک گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34CJleD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box