اسلام آباد: پاکستان نے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا
ترجمان دفتر خارجہ. نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت نے ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش کی ہے. پاکستانی وزیر نے حوالے کے طور پر بات کی تھی اور 26فروری 2019 کو پاکستان فوج کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل کا تذکرہ کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیان کو استعمال کرنا بی جے پی قیادت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کا ثبوت ہے۔ بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے. پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا.
یہ خبر بھی پڑھیے: مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مخالف انتخابی مہم کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ک فتح ملی. بی جے پی حکومت پاکستان کو ہندوستان کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے. بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکر لوگوں کی حمایت حاصل کرے۔
The post بی جے پی پاکستان کو بھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TIxuoN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box