اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی۔
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔
The post اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TyKMUZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box