گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی ،متوفی پاکستان نیوی میں پیٹی آفیسر تھا۔

جمعرات کی صبح آرام باغ کے علاقے نیوچالی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈینسو ہال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کو کچل دیا ، مرنے والے کی شناخت احمد خان ولد دلشاد خان کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 30سال تھی ، متوفی کو سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم کے قریب گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی کی شناخت غلام رسول کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 55 سال تھی۔

دریں اثنا ناظم آباد کے علاقے میں عیدگاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر 58سالہ عبدالرحیم ولد عبدالزمان زخمی ہوگیا ، مضروب کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی ، عبدالرحیم کو پاؤں پر زخم آئے۔

 

The post گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HMGdnq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...