لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگی قیادت کے بیانات پر سخت اعتراض تھا، ذرائع

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کے بیانیے پر اعتراض تھا اور انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کو چند روز قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کی قیادت کے بیانیہ پر سخت اعتراض ہے، ان کی ناراضی پر میاں نواز شریف نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو بات چیت کا ٹاسک دیا تھا۔ شاہ محمد شاہ نے گزشتہ روز عبدالقادر بلوچ سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم عبدالقادر بلوچ نے شاہ محمد شاہ کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ منانے میں ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا۔ عبدالقادر بلوچ کو پارٹی پالیسی، فیصلوں اور پی ڈی ایم جلسے پر بھی اعتراض تھا۔

ادھر (ن) لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو نواز شریف کے بیانیے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ان کی ناراضی بڑی نوعیت کی نہیں جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

The post لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگی قیادت کے بیانات پر سخت اعتراض تھا، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kJZRyQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...