غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔
گلگت بلتستان کے انتخابی مہم میں غذر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی کہتے ہیں ہم صوبہ دیں گے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کےمعاملے پر عمران خان کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھردینےکاوعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سےچھت چھین لی۔ آج ملک میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی 2 حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کررہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتی ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔ حکمران صرف اپنے امیروں کو ریلیف دیتےہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر یہاں پرووٹ خریدنے کیلئے آئے ہیں، عوام کو کہتا ہوں آپ ان سے پیسہ لو ووٹ پیپلزپارٹی کو دو۔ پی ٹی آئی کے حکومت تبدیلی کےنام پر تباہی کر رہی ہے۔ ملک کا ہرطبقہ حکمرانوں کےخلاف احتجاج کررہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمیں کے تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کیا۔ دس کروڑنوکریوں کاوعدہ کرنے والوں کے دور میں تاریخی بے روزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگ باشعورہیں وہ عمران خان کےجھوٹےدعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ صوبہ ملےگاتوپیپلزپارٹی سے ملےگا۔ اشاروں پر چلنے والےبھی گلگت بلتستان کو مان چکےہیں۔ 2018کےمنشور میں ہم نے گلگت بلتسان کے صوبہ کا مطالبہ شامل کیا۔
یادگارِ شہدا پر حاضری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاہکوچ میں 12 این ایل آئی کے حوالدار لالک جان شہید کی یادگارپر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور یادگار شہداء پر ستارہ جرات، تمغہ جرات اور تمغہ بسالت پانے والے دیگر 31 جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
The post پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35RisTp
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box