70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے، وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

The post 70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35YrNcn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...