کورونا کیلئے جمع ہونیوالے 4 ارب 84 کروڑعطیات میں سے ایک پیسہ خرچ نہ ہوسکا

 اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائر کی صورت حال میں اندرون و بیرون ملک سے جمع ہونے والے عطیات کی تفصیلات جاری کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے  قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق  کُل 4ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کی عطیات جمع ہوئے۔ جس میں سے بیرون ملک سے 1ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8ہزار 414 روپے کے عطیات اور اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات موصول ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عطیہ شدہ رقم میں سے ایک پیسہ بھی کورونا کے سدباب کے لئے استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو کوئی فنڈ جاری کیا گیا۔تمام کی تمام رقم وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے۔

The post کورونا کیلئے جمع ہونیوالے 4 ارب 84 کروڑعطیات میں سے ایک پیسہ خرچ نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31EfL6v

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...