اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 700یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہ کہا کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے زیادہ کورونا والے علاقوں میں کاروبار کےاوقات کار میں تبدیلی زیرغورہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ خبر بھی دیکھیے: کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی، 773 نئے کیسز رپورٹ
جامعات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اجلاس طلب
جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز پر وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے وائس چانسلرز ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جامعات میں بڑھتے کورونا کیسز پر گفتگو ہوگی۔ جامعات کو سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے امور پر بات چیت ہوگی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں جامعات کے دیگر مسائل پر بھی زیر بحث آئیں گے۔ چیئرمین وی سی کمیٹی ڈاکٹر علی اجلاس کی صدارت کریں گے
The post پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mriXdv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box