کراچی: خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی شکایات کیلیے سندھ پولیس نے موبائل ایپ تیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ پولیس نے نیا منصوبہ بنالیا ہے، ویمن پروٹیکشن سیل کے تحت سندھ پولیس نے اپنی موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے، اور آئی جی سندھ کی جانب سے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد سندھ میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام ہے، گھر سے باہر نہ نکلنے والی خواتین بآسانی اپنی شکایات پولیس کو درج کرواسکتی ہیں، خواتین موبائل ایپ پر تشدد، ہراسگی، اور دیگر شکایت درج کروا سکیں گی، جب کہ خواتین کی آسانی کے لیے فری ہیلپ لائن 9110 کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق منصوبے کے تحت ویب سائٹ اور کراچی سمیت سندھ بھر میں 34 دفاتر قائم کیے جائیں گے، ریجنل دفاتر میں 14 اور ڈسٹرکٹ سطح پر 7 افسران و اہلکار پروگرام میں تعینات ہوں گے۔ خواتین کی شکایت پر کارروائی کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جب کہ شکایت گزار خود بھی اپنی شکایت پر ہونے والی پیشرفت چیک کرسکیں گے۔
The post خواتین پر تشدد کی شکایات کیلیے سندھ پولیس کی موبائل ایپ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TvpCHf
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box