کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غںی نے کہا کہ تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے، کورونا وبا کے دوران کوویڈ میں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا، اسکول بند رہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں نہیں پتا کہ دوبارہ اسکول کب بند کرنے پڑ جائیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں، ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں یہ سہولتیں دیگر سرکاری اسکولوں میں بھی فراہم کرنی ہیں، یہ 100 فیصد ممکن نہیں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ 50 فیصد اسکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
The post کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34EqU92
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box