ماڑی پور میں ٹرک نے 7 گھریلو ملازماؤں کو کچل دیا، 2 ہلاک

 کراچی: ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی7 راہ گیر خواتین گھریلو ملازماؤں کوکچل دیا جب کہ 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔

پیرکے روز صبح کلری تھانے کی حدود ماڑی پورروڈ پر شنواری ریسٹورنٹ کے قریب تیزرفتارمزدا ٹرک رجسٹریشن نمبر جے یو 3573 نے سڑک عبورکرنے والی 7 راہ گیر خواتین کو ٹکرماردی جس کے باعث 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور 5 شدید زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق خواتین کی شناخت 30 سالہ انیتا زوجہ اجمل اور 30 سالہ صغریٰ زوجہ ابووین کے نام سے کرلی گئی۔

زخمی خواتین میں 35 سالہ سمبل ، 35 سالہ گور بائی ، 30 سالہ سونا،35 سالہ سومائی اور40 سالہ کھیمئی کے نام سے کرلی گئی، حادثے میں زخمی ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے خواتین گھریلو ملازمائیں ہیں اور ان کا تعلق ہندو برادری سے ہے حادثے میں جاں بحق اور زخمی خواتین لیاری شاہ بیگ لین کی رہائشی ہیں،ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

The post ماڑی پور میں ٹرک نے 7 گھریلو ملازماؤں کو کچل دیا، 2 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31OEVzs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...