اسلام آباد: حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔
میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد سزاؤں میں تخفیف کیلئے تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوا دیا۔
2 تہائی سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کمی ہوگی اور 18 سال سےکم عمر قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 30 دن کی معافی دی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔
The post میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mBXK0w
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box