قلات میں پانچ سالہ بچہ عمران اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بلوچستان کے ضلع قلات میں پانچ سالہ بچے عمران کو اجتماعی زیادتی کے بعد سفاکی سے قتل کردیا گیا۔

عمران دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا اور گزشتہ روز اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ ابتدائی طبی رپورٹ سے پتہ چلا کہ بچے کو ایک سے زائد افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا۔

عمران عالیزئی کی آج نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی گئی اور جنازے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

بچے کے قتل کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

The post قلات میں پانچ سالہ بچہ عمران اجتماعی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jzUf9c

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...