کوئٹہ: گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
The post بے گناہ افراد کو نشانہ بنانیوالے رعایت کے مستحق نہیں، گورنر اوروزیراعلیٰ کی پشاور دھماکے کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oAgGii
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box