کراچی: سی ٹی ڈی نے 13 سرکاری ملازمین کی فہرست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرتے ہوئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ملازمین مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں میں ہیں جس میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر سمیت 5 ٹیچرز بھی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی نے محکمہ داخلہ سے سفارش کی ہے کہ کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر ان سرکاری ملازمین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں۔
The post سندھ میں 13 سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kxtyTF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box