کراچی: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے سندھ کے مختلف اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے۔
(ن) لیگ نے سندھ میں رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایم ایل کی مرکزی قیادت سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی اور دورے میں سندھ کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے رابطے اور ملاقاتیں بھی کی جائیں گی جب کہ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر آج دیہی سندھ کے اضلاع پہنچ رہے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق نواز لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سانگھڑ اور حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جب کہ عمرکوٹ میں (ن) لیگ کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، شہید بے نظیرآباد میں بھی (ن) لیگ کے تحت ورکرز کنونشن ہوگا جب کہ میرپورخاص میں (ن) لیگی قیادت عمائدین سے ملاقات کرے گی۔
The post (ن) لیگ کی قیادت کا سندھ کے مختلف اضلاع کے دوروں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31IiN9P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box