کراچی ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر

 کراچی: کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں کی تفصیلات سامنے آگئی جس میں کراچی ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ شہربن گیا ہے۔

کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں کی تفصیلات سامنے آگئی۔ کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پنڈی پشاورودیگر شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق کراچی میں کورونا سے سب سے زیادہ 2159 افراد جاں بحق ہوچکے۔ لاہور میں 907، پشاور میں596 ،راولپنڈی میں 383، فیصل آباد میں 225 ،اسلام آباد میں 201، ملتان میں 154، سوات میں 102، کوئٹہ میں 96 ،ایبٹ آباد میں 92، گجرانوالہ میں 79 ، حیدرآباد میں 78، گلگت میں33 جبکہ مظفر آباد میں 26 افراد جاں بحق ہوچکے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

The post کراچی ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31vg9Ee

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...