کراچی: نیو کراچی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کو جب طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے بھی ملزم کو پہچان لیا جس نے اسی ڈاکٹر کو چند روز پہلے لوٹا تھا۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لیے اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کاشف ڈکیتی و رہزنی کی کئی وارداتیں کر چکا ہے، اسپتال پہنچنے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے ملزم کاشف کو پہچان لیا۔
ڈاکٹر نے پولیس حکام کو بتایا کہ چند روز قبل اس کے ساتھ بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی تھی جوکہ اسی ملزم نے کی تھی، ملزم نے ڈاکٹر سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی تھیں اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
The post ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے زیر علاج آ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Q5uIh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box