اسلام آباد: میڈیکل کالجز میں داخلے کیلیے پاکستان میڈیکل کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا جب کہ امتحان 15نومبر کو منعقد ہو گا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا س بات کی شکایات ہیں پنجاب میں ٹیسٹ زیادہ آسان ہے،ہر سال تینوں صوبوں سے اس حوالے سے خطوط لکھے جاتے تھے،نئے قانون میں ایم ڈی کیٹ پورے پاکستان میں ایک جیسا لاگوکر دیا گیا، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا شکایات کی وجہ سے ایسا کیا گیا،ایف ایس سی میں جو نصاب پڑھا ہو اسی سے سوالات آتے ہیں۔
انھوں نے کہا یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے سلیبس اور ٹاپک میں فرق ہوتا ہے،ایف ایس سی کے سلیبس میں سے ایک جیسے ٹاپکس میں سے سوالات چُنے گئے، امتحانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو شکایات کا ازالہ کرے گی،اگر کوئی سوال سلیبس سے باہر ہوا تو سوال ڈیلیٹ کر دیا جائیگا،200 سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
The post میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلیے میڈیکل کمیشن کا امتحان لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JjqiOa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box