راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں دو دن کے دوران میں ڈکیتی کی دوسری واردات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز نے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور ہیلمٹ پہنے دو ڈاکو آٹا چکی شاپ میں داخل ہوئے ہیں۔ دکان میں داخلے کے بعد ایک ڈاکو دکان دار کو دھکا مار کر کرسی پر گرا دیتا ہے۔ اسی اثنا میں گہرے رنگ کے لباس میں ہیلمٹ پہنے ہوئے ملزم دکان میں داخل ہوجاتا ہے اور دونوں ملزمان اسلحہ نکال لیتے ہیں۔
واردات میں ڈاکوؤں نے آٹا چکی کے مالک کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹا۔ ڈاکو آٹا چکی کے مالک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
The post آٹا چکی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی فوٹیج سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oxaIPc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box