لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ایک شہری نے غداری کا مقدمہ درج کرنے کےلیے لاہور پولیس کو درخواست دیدی۔
جیل روڈ کے رہائشی فرقان احمد نے قومی سلامتی سے متعلق بیان پر تھانہ سول لائنز میں درخواست دی کہ 29 اکتوبر کی شام 7 بجے ایک ٹی وی پروگرام میں ایاز صادق انڈین فوج کے حق میں بول رہے تھے، انہوں نے پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایاز صادق ایک انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور عزت پر کھلم کھلا حملہ کررہے ہیں جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔
شہری نے پولیس کو درخواست میں استدعا کی کہ ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
The post ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HRJdP9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box