پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

 کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115250روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98808روپے ہوگئی۔  بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی  کمی سے 1230 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 58پیسے کی کمی سے 1063روپے 10پیسے ہوگئی۔

The post پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3otEJPS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...