نوازشریف کی گرفتاری کیلئے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہاردینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دوبرطانوی اخبارات میں بھی اشتہار جاری کرانے کے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس کیسزمیں وفاقی حکومت نے لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اورڈیلی گارجین میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اشتہارجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے اشتہار لندن کی دواخبارات میں شائع کئے جائیں، لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہارجاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کوبذریعہ اشتہارطلب کیا گیا ہے اوراس متعلق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کے اخباری اشتہار کے لیے 60 ہزارروپے بھی جمع کرادئیے۔

The post نوازشریف کی گرفتاری کیلئے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہاردینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/376l5mu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...