لاہور پولیس چیف اور ایس پی سی آئی اے کے درمیان جھگڑا

لاہور: ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور سی سی پی لاہور عمرشیخ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ  کی جانب سے گزشتہ رات ڈیڑھ بجے سیف سٹی اتھارٹی میں میٹنگ بلائی گئی، میٹنگ کا ایجنڈا مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں دونوں ڈی آئی جیز سمیت تمام افسران کو بلایا گیا تاہم ایس پی سی آئی عاصم افتخار نے بوجہ بخار میٹنگ میں آنے سے معذرت کی، لیکن سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انہیں فوری طور پر میٹنگ میں پہنچنے کا حکم دیا، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ میں پہنچے اور اپنی طبعیت نا سازی کا بتایا، لیکن پھر بھی سربراہ لاہور پولیس عمرشیخ ایس پی سی آئی کے تاخیر سے پہنچنے پر برہم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او کی سرزنش پر ایس پی سی آئی اے بھی مشتعل ہوگئے، اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار اور سی سی پی لاہور عمر شیخ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا، اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، دونوں پولیس افسران تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے کی طرف لپکے لیکن ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے سی سی پی لاہور کو سنبھالا اور دیگر افسران ایس پی سی آئی اے کو کمرے سے باہر لے گئے۔

واقعے کے بعد سی سی پی او عمر شیخ نے وہاں موجود ایس پی سول لائنز کو ایس ایچ او ریس کورس کو بلانے اور ایس پی سی آئی اے کے خلاف 155 سی کی کاروائی کا حکم دیا، جب کہ سی سی پی او لاہور نے ایس پی سی آئی اے کے گن مین اور اسٹاف کلوز کروا دیا، تاہم میٹنگ کے بعد افسران کے کہنے پر 155 سی کی کاروائی روک دی گئی۔

The post  لاہور پولیس چیف اور ایس پی سی آئی اے کے درمیان جھگڑا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/378hoNp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...