قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مشیر پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے، منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائے گا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔

 

The post قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jZbIZG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...