بھارتی فنڈنگ سے بلوچستان میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

 کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ دہشتگرد جہاں کوئی کارروائی کرینگے ان کیخلاف وہیں آپریشن ہوگا۔

میر ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، اس حملے کی ذمہ داری براس نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی، سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے تعاقب میں ہیں، آج بھی تربت میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میر ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان کا ایک ہی دشمن اور ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار ہے، بھارت سالانہ 5 سو ملین ڈالر بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے خرچ کرتا ہے، اس لیے دہشتگرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، طاقتور دشمن ملک کی کوششوں کے باوجود ہم نے دہشتگردی کو کنٹرول کیا ہے، گزشتہ دو سال میں صوبے میں دہشتگردی میں کمی آئی ہے لیکن ہم دہشتگری سے مکمل پاک قرار نہیں دے سکتے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 7 سو کلو میٹر کی سرحد پڑوسی ممالک سے لگتی ہے اس لیے ایک ساتھ آپریشن نہیں ہوسکتا، دہشتگرد جہاں بھی کوئی کارروائی کرینگے ہم ان کیخلاف وہیں آپریشن کرینگے، مکران ڈویژن میں زیادہ کارروائیاں سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار افغانستان کے ساتھ سرحد پار دہشتگردی پر بات کی لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

The post بھارتی فنڈنگ سے بلوچستان میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہوتے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j2fRuA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...