سی سی پی او لاہور سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے کا تبادلہ

 لاہور: سی سی پی او لاہور سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو عہدے سے ہٹادیا گیا، آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک برانچ جب کہ ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب طارق عزیز کو ایس پی لیگل ٹریننگ کالج چوہنگ لگا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور پولیس چیف اور ایس پی سی آئی اے کے درمیان جھگڑا

واضح رہے کہ لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ  کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسے سے متعلق اجلاس بلایا تھا جس میں ایس پی سی آئی عاصم افتخار نے بوجہ بخار آنے سے معذرت کی، لیکن سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انہیں فوری طور پر میٹنگ میں پہنچنے کا حکم دیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ میں پہنچے اور اپنی طبعیت نا سازی کا بتایا لیکن پھر بھی سربراہ لاہور پولیس عمرشیخ ایس پی سی آئی کے تاخیر سے پہنچنے پر برہم ہوگئے،  سی سی پی او کی سرزنش پر ایس پی سی آئی اے بھی مشتعل ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی تھی۔

The post سی سی پی او لاہور سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے کا تبادلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o4TOHt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...