کراچی میں باپ کے ہاتھوں بیٹی غیرت کے نام پرقتل

شاہ لطیف ٹاؤن میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک کردیا۔

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب سی ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھرکے اندرسے لڑکی کی لاش ملی، اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو ورکرزموقع پرپہنچ گئے اورلاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت طوبیٰ دختر مراد کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر پندرہ برس تھی، طوبیٰ کو اس کے والد مراد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ، اس کی گردن پر تیز دھار آلے کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل کو گرفتارکرلیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پانچ نمبرپرگھر کے اندر سے انسانی ڈھانچہ ملا ، اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور ڈھانچے کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن انسپکٹرسرفراز نے بتایا کہ ڈھانچے کو زمین میں دبایا ہوا تھا ، ڈھانچہ بھی مکمل نہیں ہے ، چند ہڈیاں ہیں جوکہ کسی بچے کی معلوم ہوتی ہیں ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

The post کراچی میں باپ کے ہاتھوں بیٹی غیرت کے نام پرقتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k4ao7D

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...