اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے استعفی دے دیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات  میں  بے جامداخلت کو بنیاد بناتے ہوئے  میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں  عہدے سے ہٹایا گیا۔ دونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔

میئر کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں میئر بے گناہ ثابت ہوئے ، تاہم اب وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیز نے استعفی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے۔

The post اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے استعفی دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SCMgNf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...