سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری

 کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میإ مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کے اضافے سے 1913 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور 686روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں می فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97136 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کم رہی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

The post سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34txQ7R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...