ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری

 کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

برآمدی شعبوں کی جانب سے ڈالر بھنائے جانے اور نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کی تعداد میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 164روپے 03پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 164روپے 20پیسے پر بند ہوئی۔

The post ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nvbcVx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...