بھارت کی اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

 اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا  کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے،  قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

The post بھارت کی اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33XiTvE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...