کراچی: پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیرحاضر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔
The post پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nBNzKY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box