لائن چینج کرتے ہوئے کرنٹ آگیا، کے الیکٹرک کا لائن مین ہلاک

کراچی کے علاقے ابرہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کالائن مین ہلاک ہوگیا۔

لائن مین لائن چینج کررہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔ کے الیکٹرک عملے نے پورے علاقے کی بجلی بند کرکے لائن مین کی لاش کو نیچے اتارا۔

لائن مین کو کلیئرنس دی گئی تھی کہ لائن کو بند کر دیا گیا ہے اور اس میں کرنٹ نہیں اس لیے وہ کام کرے، تاہم اس کے باوجود لائن میں کرنٹ آگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ ابراہیم حیدری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

The post لائن چینج کرتے ہوئے کرنٹ آگیا، کے الیکٹرک کا لائن مین ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jNfrZX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...