کراچی میں جہاں جہاں پانی کی قلت ہے ختم کی جائے، چیف جسٹس کی واٹربورڈ کو ہدایت

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو حکم دیا ہے کہ شہر کے جس علاقے میں پانی کی قلت ہے اسے فی الفور حل کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا،  جس میں چیف سیکریٹری، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے ، ایم ڈی واٹر بورڈ و دیگر حکام نے شرکت کی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کی خبر پرچیف جسٹس برہم ہوگئے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ  ڈی ایچ اے سمیت شہر بھر میں پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کنٹونمنٹ انتظامیہ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے گھروں کیلئے خصوصی لائنیں بچھانے کی پیشکش کی، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہمارے گھروں کو پانی نہیں چاہیئے، شہر میں جہاں جہاں پانی کی قلت ہے ختم کی جائے، اور سپریم کورٹ کی زیرِ تعمیرعمارت کیلئے سیوریج لائن کا مسئلہ بھی فی الفور حل کیا جائے۔

The post کراچی میں جہاں جہاں پانی کی قلت ہے ختم کی جائے، چیف جسٹس کی واٹربورڈ کو ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34ORkEi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...