غیر ملکی اقامہ کیس؛ نیب نے خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کرلیا

لاہور: نیب نے غیر ملکی اقامہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو دستاویزات سمیت  طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ نیب آفس طلب کرلیا، انہیں نیب نے دستاویزات سمیت آج طلب کیا ہے۔

نیب نے طلبی نوٹس میں کہا ہے کہ خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کےکنسلٹنٹ رہے، لیگی رہنما 2004ء سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں اور ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی ہمراہ لائیں۔ نیب نے نوٹس میں خواجہ آصف کو ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقم کس چینل کے زریعے پاکستان منتقل کی گئی تفصیلات بتائی جائیں، بطور کنسلٹنٹ کمپنی کی جانب سے کیا کیا سہولیات ملیں، کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لائیں، اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی تفصیلات بتائیں۔

The post غیر ملکی اقامہ کیس؛ نیب نے خواجہ آصف کو دوبارہ طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3obuQpT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...