بغاوت کے مقدمات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمات کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کہ خلاف جلسے  جلوس نہیں نکالتا۔بغاوت کہ مقدمے کی کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی ۔جلسے ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کہ خلاف کسی جلسے یا جلوس نہیں نکالتا۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن مہنگائی کہ خلاف جلسے کرنے جا رہی ہے؟اس تحریک کا  عدلیہ بحالی تحریک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ جنہوں نے 35 سال حکومت کی انہی پر کیسز بنیں  گے۔ پی ٹی ٹی آئی کی  بات تو بعد میں ہو گی۔

The post بغاوت کے مقدمات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، وفاقی وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nEmTZK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...