پنجاب میں پرچون سطح پر بھی پولی تھین بیگز کا استعمال روکنے کا حکم

 لاہور: ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں پھل فروش ، دودھ فروش اور پرچون دکانداروں کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابو ذر سلمان خان نیازی نامی شہری کی پولی تھین بیگز کے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولی تھین بیگز کے استعمال سے ماحولیات آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ ماحولیات عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہا ہے، عدالت پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرے.

عدالت نے صوبے بھر میں پھل فروش ، دودھ فروش اور پرچون دکانداروں کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات سے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ محکمہ ماحولیات بلا تفریق پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کرائے۔

The post پنجاب میں پرچون سطح پر بھی پولی تھین بیگز کا استعمال روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35l9NIF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...