راولپنڈی کے نئے ڈبل شاہ نے سرکاری افسران کو بھی کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

 راولپنڈی: رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے۔ 

راولپنڈی میں  ڈبل شاہ کے بعد نئے کردار رئیس ماموں کا کروڑوں روپے کا فراڈ منظرِعام پر آیا ہے، رئیس ماموں نامی شخص نے شہریوں کو رینٹ کار بزنس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، متاثرین میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی رئیس ماموں نے تاریخ کا بڑا فراڈ کر دیا ہے، ملزم رئیس ماموں شہریوں کی سینکڑوں قیمتی گاڑی غائب کر گیا اور  شہریوں کو مارکیٹ سے 300 گنا اضافی رینٹ ادا کرنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا رہا، پولیس کے مطابق ملزم رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے، جس کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

The post راولپنڈی کے نئے ڈبل شاہ نے سرکاری افسران کو بھی کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37uy2a3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...