اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں آج پہلا جلسہ ہوگا

گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا آج پہلا جلسہ ہوگا۔

متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جلسے سے متعلق منتظمین اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، ماسک کے بغیر کوئی بھی شخص جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوگا اور شرکا کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ ضروری ہے جب کہ 7 ہزار اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب جلسے میں شرکت کے لیے رہنما (ن) لیگ مریم نواز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے پہنچیں گے جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لالہ موسیٰ میں موجود ہیں۔

The post اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں آج پہلا جلسہ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lSrUfA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...