خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں، شہبازگل

 اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کوپینے کا صاف پانی، ماسک اورہینڈ سینیٹائزرمہیا کرے گی۔

ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ ہرحال میں اپنے عوام کی سہولت اورکورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچاؤ کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

The post خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہے ہیں، شہبازگل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k3BlZp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...