کیپٹن صفدرکی گرفتاری کے لیے پولیس پرشدید دباؤ ڈالا گیا، ترجمان مریم نواز

 کراچی: 
ترجمان مریم نوازکا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے۔

ترجمان مریم نوازشریف، محمد زبیرنے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پررد عمل میں کہا کہ جس کمرے میں دروازہ توڑکرداخل ہوئے وہاں مریم نوازبھی موجود تھیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس پردباؤ ڈالا گیا اور دباؤ ڈال کراسٹنگ آپریشن کیا گیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ سابق گورنرہوں، مجھے تھانے کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی، کارکنوں کو ہم نے روکا ہوا ہے، گرفتاری کا سیاسی ردعمل دیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پولیس نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

محمد زبیرنے کہا کہ کیپٹن صفدرکیا مزارمیں اسلحہ لے کرگئے تھے، پولیس اتنی خوفزدہ ہے کہ تھانے کے دروازے بند کررکھے ہیں، کچھ دیرمیں تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتارکرلیا ہے۔

The post کیپٹن صفدرکی گرفتاری کے لیے پولیس پرشدید دباؤ ڈالا گیا، ترجمان مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m079yN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...